25-Jun-2019 21-Shawaal-1440

#شریعت کی رعائیت ….!!!!

#شریعت کی رعائیت ….!!!!
ایک نوجوان ایک جگہ اپنے رشتے کے لیے لڑکی پر شرعی نظر ڈالنے کے لیے گیا۔
لڑکا بیٹھک میں لڑکی کے باپ کے ساتھ بیٹھا تھا کہ
نقاب پہنے ہوئے ایک باپردہ لڑکی اندرآئی..
لمحہ بھرکے لیے لڑکے کو بغور دیکھا…..
اور کچھ کہے بغیر واپس چلی گئی۔
نوجوان نے لڑکی کے باپ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ
اس نے تو نقاب نہیں ہٹایا اور نہ ہی میں نے دیکھا ہے۔…
لڑکی کے باپ نے کہا:
“بیٹے! اس نے مجھے کہا تھا کہ اگر مجھے لڑکا پسند نہ آیا
تو میں نقاب نہیں اتاروں گی۔……”
نوجوان سمجھتا تھا،
شریعت نے یہ رعایت بس اسی کے لیے رکھ چھوڑی ہے۔

“لیکن اسلام نے لڑکیوں کو بھی یہ حق برابر دیا ہے۔”