17-Apr-2024 8-Shawaal-1445

Zainab Satoon-e-Karbala

 Speaker: H.I Urooj Zaidi

Record date: 12 Dec 2021 –  زینب ستون کربلا
AL-Mehdi Educational Society proudly presents new Executive Refresher Course for the year 2021 under the supervision of specialist Ulema and Scholars who will deliver though provoking lectures Every Weekend.
These video lectures are presented by aLmehdi educational society, Karachi for our youth.

 

 

جناب زینب کے عنوان سے بہت سے فضائل اور مختلف کمالات سنتے ہیں.

فضائل دو طرح کے ہوتے ہیں:
? ایک نصبی ہوتے ہیں
? اور دوسرے کسبی ہوتے ہیں

کسب عربی زبان کا لفظ ہے کسب کہتے ہیں کسی شے کو حاصل کرنا لیکن معمولی طریقے سے حاصل کرنا نہیں بلکہ محنت کے بعد جستجو کے بعد بہت ذیادہ محنت کے بعد۔
مولا امیر المومنین نے نہج البلاغہ میں اس لفظ کو استعمال کیا ہے اکتسبُ اخوان یعنی کمتر وہ ہے جو دوست نہ بنا سکے آپ فرماتے ہیں کہ اگر تم نے با کردار لوگوں کو دوست نہیں بنایا اوروہ لوگ جنہوں نے باکردار لوگوں کو دوست بنایا پھر اس کے بعد ان کو کھو دیا، کہا گیا مولا علی کی نگاہ میں سب سے کم تر یہ ہے۔
آج کی جمع اخوان ہے
مولا فرماتے ہیں میرا ایک دینی بھائی تھا مگر اب وہ دنیا میں نہیں ہے۔
عقیل ابن ابی طالب کے مولا کے سگے بھائی ہیں وہ رشتہ تھا مولااپنے دینی بھائیوں کو یاد کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ مجھے میرا دینی بھائی یاد آتا ہے لوگوں نے پوچھا کون ہے کہا دینی بھائی وہ میرا ابوذرغفاری تھا اور یہ سب سے افضل رشتہ ہے ہے اسی میں لفظ کسب استعمال ہوا ہے

اسی طرح اہل بیت اطہار میں دو طرح کے فضائل ہیں۔
▪️ایک نسبی
▪️دوسرا کسبی
عصمت یعنی فضائل نسبی
نفس کو کنٹرول کرنا فضائل کسبی یعنی خود انہوں نے یہ فضائل کسب کئے ہیں۔

◼️ کسبی فضائل کا دروازہ اللہ نے عوام کے لئے کھولا ہے فضائل کسبی تم اس سے آؤ اور اس فضائل کسبی تک جانے کے لیے طریقہ اللہ نے سیرت اہل بیت میں رکھا ہے۔یعنی ان کی سیرت جو وہ کہہ رہے ہیں ویسا کرو۔

◾ نسبی فضائل شجرہ کے اعتبار سے بہترین ہیں لیکن جناب زینب کی کی اصل فضیلت کیا ہے؟

❓ امام حسین اور جناب زینب مدینہ چھوڑ رہی ہیں کیوں؟

❓ اسی سے میں ذمہ داری کو نبھانے کے لیے جو امام حسین کے کاندھوں پر ہے اور وہ ذمہ داری کیا ہے؟
دین اسلام کی بقاء
جناب زینب کا بھی یہی مقصد ہے۔

نظریہ امامت پر منافقین کی اور مشرکوں کی یلغار ہو رہی ہے اور ان دونوں یلغاروں کو روکنے کے لئے امام حسین کربلا گئےتھے اور اس کربلا کے اہم ترین ستون کا نام “کردار زینبی” ہے۔
جناب زینب نے اُمت کو بیدار کیا ہے جناب زینب کربلا کی سب سے بڑی ایثار اور فدا کاری کا نام ہے۔

? جُودوسخا:
سخاوت کہتے ہیں کسی کو بانٹ دینا۔ اللہ نے آپ کو دیا اور آپ کسی کو دے دیں یہ صفت سخاوت ہے۔
اپنے آپ کو مقدم نہیں رکھنا اور دوسرے کی ضرورتوں کو مقدم رکھتے ہوئے اُس کو دے دینا یہ صفت جُود ہےاور جس میں یہ صفت آجائے اسے جواد کہتے ہیں اور نویں امام کا لقب بھی جواد ہے۔
سخی ہونا اور ہے اور جواد ہونا اور ہے۔
جناب زینب کے وجود میں صفت جُود ہے سخا سے بھی اعلی درجہ ہے۔
جناب زینب نے سکھایا ہے اپنے اندر جود کو مقدم رکھواور اسی قانون پر اپنے بچوں کی تربیت کرویعنی بچوں کو مفاد پرست نہ بنائیں بلکہ خدا پرست بنائیں۔
جناب زینب نے بھائی کو قربان کے کہ دین بچایا ہے تو کیا ہمارے لئے بھی دین اتنا اہم ہے؟
اب ہم نے دین کو پامال ہونے نہیں دینا ہے۔۔۔۔

 

 

For more details visit:
? www.almehdies.com
? www.facebook.com/groups/almehdies
? www.youtube.com/almehdies
? www.shiatv.net/user/Al_Mahdi_Edu